ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ نو دی مطابق تیس دسمبر دو ہزار گیارہ کا دن رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ ملت ایران کے تجدید عہد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے مقاصد اور امنگوں کے تحفظ کا دن ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے بیان میں اس بات پر تاکید کی گئي ہے کہ دو سال قبل نو دی مطابق تیس دسمبر دو ہزار نو کے دن کے عوامی مظاہرے ملت ایران کے اتحاد کی علامت ہیں۔ جو ایران کے اسلامی انقلاب کی تاریخ سے کبھی مٹ نہیں سکیں گے۔
یاد رہے کہ نو دی کا دن ایران میں چند ماہ کی بدامنی میں ملوث بعض عناصر اور عاشور کے دن کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف ملت ایران کے انقلابی اقدام کی یاد دلاتا ہے۔
دو سال قبل عاشور کے دن بعض عناصر کی جانب سے عاشور اور مقدسات کی بے حرمتی کۓ جانے کے بعد پورے ایران میں ملت ایران نے مظاہرے کر کے ان عناصر سے اپنی بے زاری کا اعلان کیا تھا۔...............
/169